دفتری مراسلات

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - وہ طریقۂ خط و کتابت جو سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں رائج ہو۔ "دفتری مراسلات کا موجودہ مجموعہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے اس مجموعے میں دفتری مراسلات کے اہم نمونے . یکجا کیے گئے ہیں۔"      ( ١٩٤٨ء، دفتری مراسلت، ١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دفتری' کے ساتھ عربی زبان سے ثلاثی مزید فیہ کے باب 'مفاعلہ' سے 'مراسلہ' کی جمع 'مراسلات' لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اس میں 'دفتری' صفت ہے اور 'مراسلات' موصوف ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث